ایکشن ہیرو جیسن نئی فلم پارکر میں رابن ہڈ جیسے کردار میں نظر آئیں گے

Parker

Parker

لاس اینجلس(جیوڈیسک)ہالی وڈ کے ایکشن ہیرو جیسن سٹیتھم اپنی آنے والی فلم “پارکر” میں ” رابن ہڈ” جیسے کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم کا ہیرو “پارکر” ایک ایسا چور ہے جو غریبوں اور معصوم لوگوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتا۔پارکر صرف امیر اور کرپٹ لوگوں کو لوٹتا ہے۔پولیس کبھی اسے پکڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ایک واردات میں ساتھی اس سے غداری کرتے ہیں اور اسے نیم مردہ چھوڑ کربھاگ جاتے ہیں۔پارکرکو نہ صرف اپنا کام جاری رکھنا ہے بلکہ غداروں سے انتقام بھی لینا ہے۔

پارکر کی مرکزی کاسٹ میں جیسن سٹیتھم کے ساتھ “جینیفر لوپز” بھی شامل ہیں۔سنسنی سے بھرپور یہ فلم اٹھارہ جنوری کو ریلیز ہو رہی ہے۔