ایک تھا ٹائیگر کی نمائش رکوانے کیلئے اعلی سطح پر روابط

EK THA TIGER

EK THA TIGER

بالی ووڈ (جیوڈیسک) سلمان خان کی ہیوی بجٹ کی نئی فلم ایک تھا ٹائیگر پاکستانی فلموں کے لیے خطرے کا الارم، نمائش کو رکوانے کیلئے اعلی سطح پر روابط۔ ذرائع کے مطابق عیدالفطر پر پاکستانی فلموں کے لے بالی ووڈ کی فلم ایک تھا ٹائیگر خطرے کی طرح منڈلا رہی ہے۔

اسی خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے پروڈیوسروں نے اعلی سطح پر بھارتی فلم کی نمائش رکوانے کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔ فلمی حلقوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عید الفطر کے بھارتی فلم کی نمائش پر پابندی عائد کی جائے تاکہ ہ پاکستانی فلم انڈسٹری عید الفطر پر اچھا بزنس کرسکے۔