میڈیا خبر بغیر تصدیق کے نہ چھاپا کرے: کترینہ کیف

Katrina kaif

Katrina kaif

بالی وڈ (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا اداکاروں کے بارے میں خبریں بغیر تصدیق کے نہ چھاپا کرے۔ بھارتی میڈیا میں ان دنوں یہ خبر گرم ہے کہ کترینہ ان دنوں فوڈ پوائزنگ کے باعث گھر پر آرام کر رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ فلم ایک تھا ٹائیگر کی پروموشن تقریب ملتوی کرنا پڑی جب اس بارے میں اداکارہ سے دریافت کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں تاہم انھوں نے کہا کہ مجھے ہلکا سے زکام ہوگیا تھا جس کے باعث فلم ایک تھا ٹائیگر کی پروموشن تقریب ملتوی کرنا پڑی تاہم اس کا فوڈ پوائیزنگ سے کوئی تعلق نہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ بھارتی میڈیا کو اداکاروں کے بارے میں بلا سوچے سمجھے خبریں شائع نہیں کرنی چاہئیں۔