ایک لیٹر پیٹرول 105 روپے سے بھی زیادہ مہنگا

petrol

petrol

پاکستان : (جیو ڈیسک) حکومت نے آج سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔ پٹرول اب ایک سو پانچ روپے اڑسٹھ پیسے فی لٹر ہوگیا۔

سرکار کے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے دو پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد ایک لیٹر پیٹرول ایک سو پانچ روپے اڑسٹھ پیسے میں ملے گا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل چار روپے ستر پیسے اضافے کے ساتھ ایک سو آٹھ روپے سولہ پیسے کا ہو گیا۔ مٹی کا تیل پانچ روپے انتیس پیسے مہنگا کر دیا گیا۔ اب ایک لیٹر مٹی کا تیل ایک سو ایک روپے انہتر پیسے کا ہو گیا۔ ہائی وکٹین کی قیمت آٹھ روپے چورانوے پیسے بڑھا کر ایک سو پینتس روپے اکیاسی پیسے کر دی گئی ہے۔