بجلی کا بحران برقرار،شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ

power

power

پاکستان : (جیو ڈیسک) ملک میں بجلی کا بحران بدستور جاری ہے اور حکومت کے تمام تر اعلانات کے باوجود شارٹ فال5 ہزار میگاواٹ پر برقرار ہے۔

اس وقت ملک کی مجموعی بجلی کی طلب 14 ہزار میگاواٹ جبکہ سپلائی 9 ہزار میگاواٹ ہے، بڑے شہروں میں 12 جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہات میں 14 سے 18 گھنٹے تک بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

حکومت کی جانب سے ابھی تک مطلوبہ مقدار میں پاور ہاؤسز کو تیل فراہم نہیں کیا جاسکا جس کے باعث پیداوار میں اضافہ نہیں ہوسکا۔ دوسری جانب ڈیموں میں پانی کی آمد میں بھی قابل قدر اضافہ نہیں ہوا جس کی وجہ سے ہائیڈل پاور بھی انتہائی کم ہے۔