اے این ایف کو کیمیکل سکینڈل کی بلا خوف تحقیقات کی ہدایت

Chemical Sue

Chemical Sue

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات نے اے این ایف تحقیقاتی ٹیم کو ایفیڈرین کیس کی شفاف اور بلاخوف تحقیقات کرنے کی ہدایت کر دی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس مرتضی جاوید عباسی کی زیر صدات اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ کمیٹی ارکان نے سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول ظفر عباس کی اجلاس میں غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔ اے این ایف تحقیقاتی ٹیم نے کمیٹی کو ایفیڈرین کیس پر بریفنگ دی۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ تحقیاتی ٹیم بغیر کسی دباؤ اور خوف کے شفاف تحقیقات جاری رکھے۔ اے این ایف ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا کہ عدالتی احکامات کے باجود ابھی تک سیکریٹری ناکوٹکس کنٹرول کے احکامات کو منسوخ نہیں کیا نہ ہی ڈائریکٹر اے این ایف بریگیڈئری اختر کو وآپس انکے عہدے پر بحال کیا گیا ہے۔