اے این پی آرمی چیف کے بیان سے متفق ہے: بشیر بلور

Bashir Bilour

Bashir Bilour

خیبر پختونخوا(جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بشیر بلور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی باتیں کسی ادارے، جماعت یا فرد کے لئے خطرہ نہیں۔ بشیر بلور نے کہا کہ اے این پی آرمی چیف کے خیالات سے متفق ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے خطاب کو آرمی چیف کی باتوں کا جواب قرار دینا غلط ہے۔ موجودہ حالات میں ٹکرائو کی کوششیں نہیں کرنے چاہئیں ۔ قانون کی حکمرانی ہر صورت ہونی چاہیے۔