باربی ڈول کترینہ کیف اب آئٹم سونگ میں جلوہ گر ہوں گی

Katrina

Katrina

یوں تو کترینہ کیف نے اب تک کئی فلموں میں کام کیا ہے اور ایسے کئی گانوں پر پرفارم بھی کیا ہے جنہیں آئٹم سونگ کی فہرست میں شامل کیا جا سکے لیکن دلچسپ بات یہ ہے یہ آئٹم سونگ کترینہ کیف کی ان فلموں کے تھے جن میں انہوں نے خود اداکاری بھی کی ہے لیکن اب وہ کرن جوہر کی فلم اگنی پتھ میں مرکزی کردار ادا نہ کرنے کے باوجود آئٹم سونگ میں جلوہ گر ہوں گی۔
ابتدا میں اس گانے کے لئے کرینہ کپور کا نام سامنے آیا تھا لیکن اب قرعہ نکلا ہے کترینہ کیف کے نام کا۔جبکہ فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر نے گانے کی عکسبندی سے پہلے کوئی بھی نام میڈیا کے سامنے لانے سے گریز کیا ہے۔