بالی ووڈ بے بو، ودیا بالن کے نام پر برھم

kareena

kareena

بالی ووڈ بے بو، کرینہ کپوران دنوں ودیا بالن کے نام پر کافی برھم دکھائی دیتی ہیں۔ ان کے غصے کا نشانہ بنی ہیں اوولالا گرل ودیا بالن۔ کرینہ کپور نے جب سے فلم ہیروئن سائن کی ہے ان کے پیر زمین پر نہیں ٹک رہے مگر اس وقت ان کے غرور کا سر نیچا ہوگیا۔ جب ان کی فلم کا موازنہ ودیا بالن کی فلم ڈرٹی پکچر سے کیا گیا۔

کرینہ سے سوال پوچھا گیا کہ کیا ان کی فلم ڈرٹی پکچر سے ملتی جلتی ہے، تووہ بھڑک اٹھیں اور بڑے تندو تیز لہجے میں جواب دیا کہ ان کی فلم ہیروئن کا موازنہ ڈرٹی پکچر سے ہر گز نہ کریں۔

ڈرٹی پکچر کی سلک اسی کی دھائی کی آئٹم گرل تھی جبکہ فلم ہیروئن کی ماہی ایک سپر اسٹار ہے۔ وہ اتنی ڈرٹی نہیں ہوگی جتنی ودیا بنیں۔ دونوں کا مقابلہ بے وقوفانہ ہے۔ بے بو کی بات اپنی جگہ بالکل درست مگر انہیں یہ خیال بھی تنگ کرنے لگا ہیکہ ا ب ان کے علاوہ ودیا کے نام کے چرچے ہیں۔