بالی ووڈ فلم عشق زادے کے ٹائٹل سونگ کی ویڈیو ریلیز

Parineeti Chopra

Parineeti Chopra

ممبئی : (جیو ڈیسک) یش راج  فلمز کے بینر تلے بننے والی رومانٹک فلم عشق زادے کے ٹائٹل سونگ عشق زادے کی ویڈیو ریلیزکر دی گئی ۔جاوید علی اورشریا گھوشال کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے اس گانے کا میوزک موسیقار امیت تریویدی نے دیا ہے جس پر فلم کے ہیرو ارجن کپور اور ہیروئن پری نیتی چوپڑا ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔

رائٹر وہدایتکار حبیب فیصل کی یہ رومانوی فلم 11مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس میں مرکزی کردار بونی کپور کے بیٹے ارجن کپور اور مس ورلڈ اور بولی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن اداکارہ پری نیتی چوپڑا ادا کررہے ہیں۔