بالی ووڈ: ماضی کی سپراسٹار مدھوبالا کی 79 ویں سالگرہ

Madhubala

Madhubala

بالی ووڈ پر طویل عرصے تک راج کرنے والی ماضی کی سپراسٹار مدھوبالا کی آج اناسی ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ مدھوبالا چودہ فروری انیس سو تینتیس میں دہلی میں نواب خاندان میں پیدا ہوئیں۔ ان کا پیدائشی نام ممتاز جہاں بیگم دہلوی تھا۔

انہوں نے کیریئر کا آغاز نو برس کی عمر میں انیس سو بیالیس میں فلم بسنت سے کیا۔ دلیپ کمار اور راج کپور کے ساتھ ان کی جوڑی کو سب سے زیادہ پسند کیاگیا۔ دلیپ کمار کے ساتھ طویل عرصے تک افیئر بھی چلتا رہا لیکن دونوں ایک دوسرے کے نہیں بن سکے۔ ان کی مشہور فلموں میں مغل اعظم چلتی کانام گاڑی، ارمان، نقاب، کالاپانی، اور دیگر شامل ہیں۔