علی ظفر کے لیے بھارتی سپر اسٹار آف ٹومورو کا ایوارڈ

ali zafar

ali zafar

پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر بھارت کے لئے سپر اسٹار آف ٹومورو بن گئے۔ بالی ووڈ میں فلم تیرے بن لادن سے علی ظفر کی انٹری کامیابی کی کنجی ثابت ہوئی۔ ایک کے بعد ایک ملتی فلموں نے ان کو شہرت کے آسمان تک پہنچا دیا۔

ایشیا کے پرکشش افراد کی فہرست میں شامل ہونے کے بعد علی ظفر کے لئے بھارتی مداحوں کی تعداد میں بھی واضح اضافہ ہوا ہے۔ اب نئی خبر یہ ہے کہ انھیں بھارت کا سپر اسٹار آف ٹومورو یعنی مستقبل کے سپراسٹار کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔