زرین خان کا سلمان خان کے ساتھ آئٹم سونگ سے انکار

zarine khan

zarine khan

بالی ووڈ ایکٹرس زرین خان وویک اوبرائے کی خاطر سلمان خان کے ساتھ آئٹم سونگ کرنے سے انکار کردیا۔ زرین خان کو فلم انڈسٹری میں آئے جمعہ جمعہ آٹھ دن بھی نہ ہوئے کہ ان کے پر نکل آئے۔

زرین خان کو فلم ضلع غازی آباد میں آئٹم سونگ میں چھیا نمبرون کرنے کی آفرہوئی جسے زرین خان نے ٹھکرا دیا۔ مگر ان سے وجہ پوچھی گئی تو انھوں نے صاف صاف کہہ دیا کہ اس سونگ میں وویک اوبرائے اور سلمان خان ہیں۔

وویک کی سلو بھائی سے بنتی نہیں اور ان کی وویک سے دوستی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے پہلے تو زرین خان سلمان خان کے نام کی مالا جھپتی تھیں مگر جب بات آئی کیریئر کی تو انہیں فیلڈ میں متعارف کر وانے والے ہی کو ریجیکٹ کردیا۔