بافٹاایوارڈز کا میلہ فلم دی آرٹسٹ نے لوٹ لیا

Bafta

Bafta

تین گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے والی خاموش فلم دی آرٹسٹ نے بہترین فلم ، ہدایتکار ،اوریجنل میوزک سمیت متعدد کیٹگریز میں ایوارڈز اپنے نام کرلیے۔

رائل اوپیرا ہاس میں ہونے والی رنگا رنگ تقریب میں ہالی ووڈ کی حسیناں اور اہم شخصیات کی بڑی تعدا نے شرکت کی۔ ایوارڈز کی دوڑ میں فلم دی آرٹسٹ سب سے نمایاں نظر آئی، جس کو بارہ کیٹیگریز کیلئے نامزد کیاگیا، اور بیسٹ لیڈنگ ایکٹر کیلئے جین دجارجن ، بہترین ہدایتکار ہزانا وشز اور اوریجنل میوزک کیلئے لڈووک باری سمیت کئی دیگر ایوارڈز سمیٹے۔

فلم دی آئرن لیڈی کی حسینا میری اسٹریپ فن کے جوہر دکھا کر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ لے اڑیں ۔ بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا فلم دی ہیلپ کی پھیر پلومر نے اور کرسٹوفر پلمبر نے معاون اداکار کا ایوارڈ جیتا۔