میرا کا ایک بار پھر فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان

meera

meera

اداکارہ میرا نے جہاں فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے وہیں وہ پاکستان کے معروف ہدایتکار شہزاد رفیق کی نئی فلم عشق خدا کی شوٹنگز میں حصہ بھی لے رہی ہیں۔

اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ ان کی آئندہ فلموں کے ہدایتکاروں نے انہیں کوئی بیان جاری کرنے سے منع کیا ہے۔ اس لئے وہ انڈسٹری چھوڑنے کے بیان کی مزید وضاحت نہیں کریں گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرا طویل عرصے سے فلمیں نہ ملنے کی وجہ سے مایوس ہوچکی ہیں اور انڈسٹری چھوڑنے کا بیان شائد اسی مایوسی کے عالم میں دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ پاکستان فلم انڈسٹری کو خیر باد کہ چکی ہیں مگر جب بھی کبھی انہیں فلم کی افر ہوئی وہ فورا سے ریٹائرمنٹ کو خیرباد کہہ دیتی ہیں۔ کچھ عشرے پہلے تک پاکستان میں 150 کے قریب فلمیں سالانہ پروڈیوس ہوتی تھیں تاہم سال 2011 میں صرف 11 فلمیں پروڈیوس ہوئیں جن میں سے 1 فلم بھائی لوگ میرا کے حصے میں آئی۔ فلمی بحران کے اس دور میں بیشتر فلم ساز اور ہدایتکار میرا کو کاسٹ کرنے کے لیئے تیار نہیں جس کی وجہ فلمی اعتبار سے میرا کا ڈی فیم ہونا اور ان کا رویہ بھی ہے۔

شعیب اختر کی جانب سے شادی کی پیشکش پر میرا کا کہنا تھا کہ پیشکش ہوئی تھی مگر انہوں نے ساتھ ہی ان کی کزن کو بھی پرپوز کردیا جس کی وجہ سے میرا نے شادی سے انکار کردیا تھا۔ میرا نے کہا کہ وہ اب شادی جب بھی کریں گی، اور اپنے گھر والوں کی مرضی سے کریں گی۔