بالی وڈ ستارے نئے سال کے استقبال کیلئے بے قرار

Bollywood Stars

Bollywood Stars

بالی وڈ (جیوڈیسک) نئی دہلی بالی وڈ کے ستارے نئے سال پر فلمی مصروفیات ترک کرکے دوستو ں اور اہلخانہ کے ساتھ نئے سال کا استقبال کریں گے۔ بالی وڈ کا نیا شادی شدہ جوڑا کرینہ کپور اور سیف علی خان نیا سال سوئٹزرلینڈ میں منا رہا ہے۔ شارخ خان نیا سال منانے دبئی گئے ہیں جہاں ان کی فیملی پہلے ہی موجود ہے۔

ہریتک روشن بنکاک میں نئے سال کی خوشی منارہے ہیں۔اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ نے ممبئی میں دوستوں کو نئے سال کی پارٹی دینے کا اہتمام کیا ہے۔ اجے دیوگن اور کاجول بھی اپنے بچوں کے ساتھ ممبئی میں ہی ہونگے۔ رانی مکھرجی ، رنبیر کپور اور کترینہ کیف لندن میں نئے سال کا استقبال کریں گے۔