بالی وڈ کی معروف جوڑی شاہ رخ اور جوہی ایک بار پھر ساتھ ساتھ

shahrukh Juhi

shahrukh Juhi

ممبئی : (جیو ڈیسک) بالی وڈ کی معروف جوڑی شاہ رخ اور جوہی ایک بار پھر اکھٹے ہو رہے ہیں لیکن کسی فلم کے لئے نہیں ایک اشتہار کے لئے۔ دو دہائیوں تک بالی وڈ کو سپر ہٹ فلمیں دینے والی یہ شاہ رخ اور جوہی کی جوڑ ی پہلی بار ایک ساتھ ایک اشتہار میں جلوہ گر ہو رہی ہے۔

کولکتہ نائٹ رائڈرز کی حوصلہ افزائی کے لئے بنائے گئے اس ا شتہار کے ڈائریکٹر کبیر سدھنات ہیں جو شاہ رخ خان کے ساتھ ایک اشتہار پہلے بھی بنا چکے ہیں۔ان کا کہنا ہے وہ اس اشتہار کی عکس بندی کے لئے پرجوش ہیں۔