نامور امریکی صحافی، مائیک ویلس انتقال کرگئے

Mike Wallace

Mike Wallace

امریکہ : (جیو ڈیسک) امریکہ کے شہرہ آفاق براڈکاسٹر و صحافی، مائیک ویلس ہفتے کے روز انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 93برس تھی۔ ٹیلی ویژن کے ابتدائی ایام میں انھوں نے بے حد مقبول کردارادا کیے۔ سی بی ایس نیٹ ورک کی طرف سے اتوار کو جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایاگیا ہے کہ طویل عرصے تک علیل رہنے کے بعد، ویلس ہفتے کے روز امریکی ریاست کنیک ٹیکٹ کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے۔