بولڈ گرل جیکلین فرنینڈس، ریس ٹو کیلئے مارشل آرٹ سیکھیں گی

Jacqueline

Jacqueline

ممبئی : (جیو ڈیسک) بالی ووڈ ایکٹرس جیکلین فرنینڈس فلم۔۔ ریس ٹو۔۔کے لئے مارشل آرٹ کی ٹریننگ لینے برازیل جائیں گی۔ جیکلین فرنینڈس نے مرڈر ٹو میں بولڈ اداکاری کرکے اپنی خوبصورتی سے شائقین کا چین لوٹا۔ اس کے بعد آرہی ہیں ایکشن میں۔

جیکلین نے فلم ریس ٹو میں فل ایکشن میں آنے کی تیاری کرلی ہے۔ وہ جمناسٹک کی ایکسپرٹ تو تھی ہی، اب برازیل سے مارشل آرٹ کی ٹریننگ بھی لیں گی۔ ایکشن پیک فلم ریس ٹو میں جیکلین کے علاوہ جیکی چن سیف علی خان، دپیکا پڈوکون اور امیشا پٹیل نظرآئیں گی۔