بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا ایک سو سینتیسواں یوم ولادت

Quaid E Azam

Quaid E Azam

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا ایک سو سینتیسواں یوم ولادت آج ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے گا۔ مزار قائد پر گارڈ تبدیلی کی تقریب ہوئی اور پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لیے۔

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کی مناسبت سے دن بھر مختلف تقریبات اور سیمنار ہوں گے جن میں قائد کی زندگی اور پاکستان کے لئے جدوجہد پر روشنی ڈالی جائے گی۔ شہریوں میں عوامی اور سرکاری سطح پر مختلف تقاریب کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جس میں بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہو گی۔ نماز فجر کے بعد ملک و قومی کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔ ملک جن مسائل کا شکار ہے، ان مسائل سے نکلنے کے لئے بابائے قوم کے زریں اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت جس قدر آج ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔