دھند کے باعث ٹریفک حادثات : 5 طلبہ سمیت 7 افراد جاں بحق

Pakistan Fog

Pakistan Fog

میاں چنوں، مظفر گڑھ دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں یوتھ پارلیمنٹ کے 5 اراکین سمیت سات افراد جاں بحق اور20 زخمی ہوگئے۔ میاں چنوں کے قریب نیشنل ہائی وے پر شدید دھند کے باعث کار ٹرالر تلے جا گھسی جس کے باعث بہاولپور یونیورسٹی کے 5 طلبا جاں بحق ہو گئے۔ مرنیوالے پانچوں افراد کا تعلق یوتھ پارلیمنٹ سے ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے جا ں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ دھند کی وجہ سے ایک حادثہ مظفر گڑھ میں بھی پیش آیا جہاں بس اور کوچ کے مابین تصادم سے دو افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے۔ سات زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا۔