ویٹی کن سٹی : چرچ سینٹ پیٹرز بیسلیکا میں کرسمس کی دعائیہ تقریب

Pope Benedict

Pope Benedict

ویٹی کن سٹی(جیوڈیسک)ویٹی کن سٹی کے چرچ سینٹ پیٹرز بیسلیکا میں پوپ بینیڈکٹ کی سربراہی میں کرسمس کی دعا ئیہ تقریب منعقد ہوئی۔

ویٹی کن سٹی کے چرچ سینٹ پیٹرز بیسلیکا میں کر سمس کی تقریب کا اہتمام روایتی طور پر رات کو 10 بجے کیا گیا۔ اپنی نجی کھڑکی میں بیٹھے پوپ بینیڈکٹ نے تقریب کا آغاز لاطینی زبان میں لفظ “پیس” سے کیا اور روایتی طور پر گرجے میں موم بتی بھی روشن کی۔

دنیا بھر سے سینکڑوں افراد اس خصوصی تقریب میں شرکت تھے۔ پوپ بینیڈکٹ نے اس سالانہ اور مرکزی تقریب میں دنیا کی مختلف زبانوں میں محبت، آشتی اور سلامتی کا پیغام دیا۔