ملک میں مسیحی برادری آج کرسمس مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے

Christmas Islamabad

Christmas Islamabad

کراچی ،لاہور، پشاور، شورکوٹ ، بھلوال سمیت پورے ملک میں مسیحی برادری کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے، گرجا گھروں میں خصوصی تقریبات جاری ہیں۔

مذہبی تہوار ہمیشہ جوش و جذبے سے منائے جاتے ہیں، پاکستان میں مسیحی برادری آج کرسمس انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہے۔ کراچی میں شہر کے گرجا گھروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا اورخوبصورت روشنیوں سے سجایا گیا۔ گرجا گھروں میں کیک بھی کاٹے گئے۔ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر بھی کرسمس کی خصوصی تقریب منقد کی گئی۔

لاہورمیں مسیحی برادری کرسمس کا تہوار بھر پور جوش و جذبے سے منا رہی ہے اور گرجا گھروں میں عبادات جاری ہیں۔ مال روڈ پر واقع کیتھڈرل چرچ میں رات بارہ بجے سے مسیحی برادری کی عبادات کا سلسلہ شروع ہوا۔ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔ ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی مسیحی برادری نے کرسمس کا کیک کاٹا اور دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔

کرسمس کی خوشیاں منانے کیلئے تقریب میں بچوں اورخواتین کی بڑی تعداد موجودتھی۔ شور کوٹ کینٹ میں کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے کیک کاٹا گیا۔ بھلوال میں بھی کرسمس کی تقریبات میں مسیحی برادری نے عبادات کا بھی خاص انتظام کیا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگیں۔