نیویارک : نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

New York Firing

New York Firing

نیویارک(جیوڈیسک)نیویارک کے علاقے روچیسٹر میں ایک نامعلوم مسلح شخص نے دو فائر فائٹروں کو گولی مار کر ہلاک جبکہ دو کو زخمی کر دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق صبح سویرے کئی گھروں میں آگ کی اطلاع پر نیویارک فائر فائٹر ڈیپارٹمنٹ کا عملہ پہنچا تو ان پر نامعلوم شخص نے گولی چلا دی۔ اسپتال کی ترجمان کے مطابق دونوں زخمی فائر فائٹر انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس جائے واردارت پر پہنچ گئی اور گھروں کی تلاشی لی لیکن کسی مشتبہ شخص کو گرفتار نہیں کر سکی۔