بان کی مون: لڑائی بند کریں، مزاکرات کی میز پر آئیں

sudan military

sudan military

سوڈان : (جیو ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے جنوبی سوڈان کے سر حدی علاقے میں سوڈان کی بمباری کی مزمت کی ہے۔ سیکریٹری جنرل نے سوڈان کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر ہر طرح کے حملے بند کر دے ۔ انہوں نے کہا کہ دو ملکوں کے درمیان سرحدی تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہو سکتا۔

پیر کو سوڈانی جنگی طیاروں نے جنوبی سوڈان کے شہر بینتیو کے قریب بمباری کی تھی۔ سوڈان کے صدر عمر البشیر نے جنوبی سوڈان کی حکومت سے مزاکرات کو حارج ازامکان قرار دیا تھا۔ مسٹر بشیر نے یہ بات سرحدی شہر ہیگلیگ کے دورے کے دوران کہی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے دونوں ممالک کی تیل سے بھرپور متنازع سرحد پر لڑائی جاری ہے جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان جنگ بڑی چھڑ جانے کا خدشہ ہے۔

مسٹر بان کی مون نے مسٹر بشیر اور سوڈان کے صدر سلواکیر سے اپیل کی ہے۔ کہ فوری طور پر مزاکرات کا راستہ اختیار کریں۔دوسری جانب امریکی صدر اوباما نے کہا کہ دونوں ممالک مزاکرات کی میز پر آکر اپنے مسائل کو پر امن طور پر حل کرنے کی کوشش کریں۔