جنسی حملے پر نیم برہنہ خواتین کا احتجاج

uganda women

uganda women

یوگنڈا : (جیو ڈیسک) یوگنڈا میں عورتوں کے ایک گروپ نے ایک اپوزیشن خاتون رہنما پر پولیس کے مبینہ جنسی حملے کے خلاف نیم برہنہ ہوکر احتجاج کیا۔ ٹی وی پر دکھائے جانے والی ویڈیو میں ایک پولیس افسر کو فورم فار ڈیموکریٹک چینج کی رہنما انگرِڈ تورینا پر جنسی حملہ کرتے دکھایا گیا ہے۔

ڈپٹی پولیس چیف اینڈریو کویسا نے اس واقعہ پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے معاملے کی تحقیقات کی جائے گی۔یوگنڈا کی حزبِ اختلاف کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران پولیس اکثر انہیں حراساں کرتی ہے۔ انگرِڈ تورینا اگلے ہفتے ایک احتجاجی ریلی کرنے والی تھیں اور پولیس اس سے پہلے انہیں گرفتار کرنے پہنچی تھی اور اسی دوران ایک افسر نے مبینہ طور پر ان پر جنسی حملہ کیا۔

انگرِڈ تورینا کے ساتھ ہونے والے اس واقعہ پر لوگوں میں بہت ناراضگی ہے۔دارالحکومت کمپالہ میں پندرہ عورتوں کے ایک گروپ نے پولیس سٹیشن تک نیم برہنہ مارچ کیا۔چھ احتجاجی خواتین کو کپڑے پہننے سے انکار پر گرفتار کر لیا گیا تھا جنہیں بعد میں رہا کر دیا گیا۔