بالی ووڈ ہٹ ہاؤس فل کا سیکوئل نمائش کے لئے تیار

housefull2

housefull2

سن دو ہزار دس کی سپر ہٹ کامیڈی فلم ہاؤس فل کا سکیوئل ہاؤس فل ٹو دی ڈرٹی پکچرز پانچ اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔ ممبئی میں میڈیا بریفینگ کے دوران فلم کے فرسٹ لک کی رونمائی بھی کی گئی۔

فلم کی کاسٹ اور ڈائرکٹر کا کہنا تھا کہ فلم شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کرے گی۔ خصوصا نوجوانوں کے لئے فلم میں کافی دلچسپی کا سامان موجود ہے۔ ساجد خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کاسٹ میں اکشے کمار، آسن، ریتیش دیش مکھ، بومن ایرانی، رشی کپور، رندھیر کپور، چنکی پانڈے، جان ابراہم، جیکولین فرننڈس اور زرین خان شامل ہیں۔