بافٹا ایوارڈز: دی آرٹسٹ، تیاریاں عروج پر

bafta

bafta

لندن میں برٹش اکیڈمی آف ,اینڈ ٹیلی وژن ایوارڈز کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ اتوار کو سجنے والے میلے میں خاموش فلم دی آرٹسٹ اور ٹنکر ٹیلر سولجر اسپائی کو پذیرائی مل رہی ہے۔

ویسے تو برٹش فلم اکیڈمی ایوارڈز میں دو روز باقی ہیں مگر گولڈن گلوب ایوارڈزہوں یا بافٹا ایوارڈز سب جگہ چھائی ہوئی ہے تو صرف خاموش فلم دی آرٹسٹ جس نے ایک نہیں بارہ نامزدگیاں اپنے نام کی ہیں۔ اس کے مدمقابل فلم ٹنکرٹیلر سولجراسپائی بھی کچھ کم نہیں جس نے گیارہ نامزدگیاں حاصل کیں۔فیملی فلم کی کیٹیگری میں ہوگو نے نو جبکہ فلم مائی ویک ود مارلن منرو چھ کیٹگریز میں نامزد کی گئی ہے۔ دوسری طرف فلم دی ہیلپ اور وار ہارس نے بھی پانچ نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔ فلم آئرن لیڈی میں آنے والی میرل اسٹریپ کو بیسٹ ایکٹرس کے ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا۔ بافٹا ایوارڈزکا میلہ بارہ فروری کو سجیگا۔