بجلی کا بحران موجودہ حکومت کا پیدا کردہ نہیں ہے۔ لطیف کھوسہ

latif khosa

latif khosa

لاہور : (جیو ڈیسک) گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اشتعال انگیزی سے عوام کو سڑکوں پر لا کر کھلی بغاوت کے مترادف اقدام اٹھا رہی ہے۔ کم فہم دوستوں سے استدعا ہے کہ نفرتوں کی سیاست میں کچھ نہیں رکھا۔

لاہور میں قومی ڈیف اسکواش چیمپین شپ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ بجلی کا بحران موجودہ حکومت کا پیدا کردہ نہیں ہے۔ دو تہائی اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آنے والی جماعت نے سوائے تخریب کاری اور نفرتیں پھیلانے کے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مہران بینک اسکینڈل میں نواز شریف نے 35 لاکھ اور شہباز شریف نے 25 لاکھ روپے لئے۔ جو کہ آئین کی روح کے منافی ہے۔ مسلم لیگ نواز جمہوریت پر یقین ہی نہیں رکھتی۔ آئندہ انتخابات میں ان کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی اور پنجاب بھی ان کے پاس نہیں رہے گا۔ اس سے قبل انہوں نے اسکواش کورٹ میں شاٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔