پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج دوبارہ شروع ہو گا

Parliment

Parliment

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ایک روز کے وقفے کے بعد آج جمعہ کی صبح دو بارہ شروع ہو گا۔ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پر بحث جاری رہے گی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق جمعہ کو صبع شام کے دو اجلاس کا انعقاد کر کے سلامتی کمیٹی کی سفارشات منظور کرانے پر غور جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن کی جانب سے بحث میں حصہ نہ لینے کے فیصلے کے بعد حکومت نے کل کے اجلاس میں ہی ان سفارشات کی منظوری سے متعلق اتحادیوں سے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے تاکہ کثرت رائے سے مشترکہ اجلاس سے یہ سفارشات منظور کرائی جا سکیں۔