بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان

گجرات : بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان ، بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے چند لمحموں کیلئے متعدد علاقوں میں بجلی فراہم کی جاتی ہے اور انتہائی کم وولٹیج ہونے کی وجہ سے لاکھوں روپے کا قیمتی سامان بھی واپڈا کی مہربانیوں کی نظر ہو گیا ، بجلی کی آنکھ مچولی اور وولٹیج کی کمی ریلوے روڈ ، سرگودھا روڈ ، پرنس چوک ، خواجگان روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ تین دنوں سے جاری ہے ، بجلی کی کمی و بیشی کی وجہ سے عوام کی لاکھوں روپے کی الیکٹرانکس کی اشیاء جل چکی ہیں ، پھر بھی محکمہ واپڈا اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا ایسی حرکتوں سے لگتا ہے کہ محکمہ کے اعلیٰ افسران گجرات میں گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی بڑے پرتشدد مظاہرے پر عوام کو اکسا رہے ہیں ۔