ٹی بی ایک موذی مگر قابل علاج مرض ہے:ڈاکٹر شاہد نواز کھوکھر

xگجرات : ٹی بی ایک موذی مگر قابل علاج مرض ہے ، اس مرض میں بے پناہ دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ، اور اس مرض کے خاتمہ کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہے ، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ٹی بی کنٹرولر ڈاکٹر شاہد نواز کھوکھر نے گزشتہ روز نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام اور مرسی کور کے زیر اہتمام کام کرنے والے ورکنگ گروپ کے اجلاس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم لوگوں میں شعور کی کمی ہے ، اور ہم اپنے علاج کی طرف توجہ نہیں دیتے ، اسی وجہ سے ٹی بی کا مرض بڑھ رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ تمام بنیادی مراکز صحت میں ٹی بی کے علاج کی سہولیات میسر ہیں ، اور ہمیں چاہیے کہ ٹی بی کے خاتمہ کیلئے اپنے دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ ملکر کام کریں اور اپنی قوم کو اس مرض سے چھٹکارا دلائیں ، بدقسمتی سے گزشتہ چند سالوں میں ٹی بی کے مرض میں اضافہ ہوا ہے ، اب حکومت پاکستان گلوبل فنڈز کے تعاون سے اس مرض کے خاتمہ کیلئے بھرپور طریقہ سے کام کر رہی ہے ، کمیونٹی موبلائزر راحیلہ گوشی نے کہا کہ ٹی بی کے خاتمہ کیلئے کام کرنا کار ثواب ہے کیونکہ اس سے کسی کی زندگی بچ سکتی ہے ، اب ہمیں میدان میں اتر کر اس مرض کے خاتمہ کیلئے کام کرنا چاہیے ، کیونکہ ٹی بی کا بڑھتا ہوا مرض ہمارے لیے بے پناہ سوال چھوڑ رہا ہے ۔