شجاعت لورز لیڈیز ونگ کا بہت بڑا اجلاس نور پور میں منعقد ہوا

گجرات : شجاعت لورز لیڈیز ونگ کا بہت بڑا اجلاس نور پور میں منعقد ہوا جس کی صدارت چوہدری زمان وڑائچ پنجاب صدر شجاعت لورزاور سابق ایم پی اے صفیہ جاوید چوہدری ضلعی صدر ق لیگ نے کی اس موقع پر پھولوں سے استقبال کیا گیااور ہزاروں عورتوں نے استقبال کیا اس موقع پر پنجاب کے صدر زمان وڑائچ نے کہاکہ ان کسی لیٹرے کو اپنا گجرات نہیں لوٹنے دیں گے اور نہ ہی غنڈہ گردی کرنے دیں گے جھوٹے وعدے کرکے بھولے بھالے لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اب ہماری سابقہ ایم پی اے صفیہ جاوید چوہدری بھی ہمارے ساتھ ہیں ۔سابق ایم پی اے صدر شعبہ خواتین مسلم لیگ ق صفیہ جاوید چوہدری نے کہاکہ ہم خوش ہیں کہ ہماری عوام کو سمجھ آگئی ہے کہ ہماری عزت کسی کے ساتھ ہے ہماری عزت اور شان چوہدری برادران کے ساتھ ہے اور چوہدری شجاعت حسین،چوہدری وجاہت حسین زندہ باد کے نعرے لگائے گئے نے اس موقع پر جنرل سیکرٹری پنجاب ملک مقبول سینئر نائب صدر قیصر محمود چوہدری نے مشترکہ بیان میں کہاکہ وقت آیا تو ہم اپنے قائدین چوہدری برادران کے لیے اپنی جانیں بھی قربان کرنے سے دریغ نہ کریں گے اور ضلعی صدر چوہدری قمر عباس نے کہاکہ ہم تن من دن سے اپنی پارٹی کے ساتھ ہیں اور آپکے ہروقت کام آئیں گے اور آپ کے سارے مسئلے حل کریں گے اس موقع پر سٹی نائب صدر سونیا وسیم، رضیہ بانو اور دیگر خواتین نے بھی خطاب کیا ۔