بجلی کی پیداوار و سپلائی کی ذمہ داری وفاق کی ہے۔ شہباز

shahbaz sharif

shahbaz sharif

لاہور: (جیو ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار اور سپلائی کی ذمہ داری وفاق کی ہے، اس بحران کی وجہ سے پنجاب میں صنعتیں دم توڑ رہی ہیں۔ انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ نے معیشت کو تباہ اور لاکھوں افراد کو بیروزگار کر دیا ہے۔

توانائی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے دشمن متحد ہوچکے ہیں، ہمیں بھی متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہو گا۔ وزیراعلی نے کہا کہ کرپشن کی عمارت کو ہم نے ملکر زمین بوس کرنا ہے۔ یہ ناسور معیشت کو کھوکھلا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو عوام کا خادم سمجھتے ہیں، اس لئے نہ کبھی گاڑی پر جھنڈا لہرایا اور نہ ہی کبھی گارڈز آف آنر لیا ہے۔ عوام کی خدمت ہی انکا اعزاز ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ لیپ ٹاپ کا مقصد طلبا کو عزت دینا ہے، اگر یہ جرم ہے تو وہ یہ جرم سو بار کرتے رہیں گے۔