چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ پنجاب حکومت پر برہم

high court

high court

لاہور: (جیو ڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پولیس افسران کی ترقی کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر پنجاب حکومت پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شیخ عظمت سعید چودہ ڈی ایس پیز کو ترقی نہ دینے کے کیس کی سماعت کر رہے تھے، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود چودہ ڈی ایس پیز کو ترقی نہیں دی گئی۔

ایسا لگتا ہے پنجاب حکومت نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرانے کی پالیسی بنا رکھی ہے، مگر عدالتوں کو اپنے احکامات پر عملدرآمد کرانا آتا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت سولہ اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔