کراچی: میٹرک کا آج ملتوی ہونیوالا پرچہ 8 مئی کو ہو گا

Paper

Paper

کراچی: (جیو ڈیسک) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے ٹرانسپورٹ ہڑتال کے باعث آج ہونے والا میٹرک سائنس گروپ کا پرچہ ملتوی کر دیا ہے۔ ناظم امتحانات رفیعہ ملاح کے مطابق آج ہونے والا انگریزی کا پرچہ شہر میں ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کے اعلان کے باعث ملتوی کیا گیا۔ ملتوی ہونے والا پرچہ آٹھ مئی کو لیا جائے گا۔