عائشہ احد کی حمزہ شہباز و دیگرکیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

aysha ahad

aysha ahad

لاہور : (جیو ڈیسک) عائشہ احد ملک کی جانب سے حمزہ شہباز، عمران یوسف اور دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر مقامی عدالت نے 18 اپریل کو سی سی پی او لاہور سے جواب طلب کر لیا۔

درخواست گزار عائشہ احد کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پولیس اہلکاروں نے حمزہ شہباز کے ایما پر 6 اپریل کی رات کو چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا، پولیس اہلکار ان کے گھر کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئے، اس کے بعد انہوں نے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

عائشہ احد نے سیشن عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ حمزہ شہباز، عمران یوسف اور پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے درخواست پر سی سی پی او سے جواب طلب کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت 18 اپریل تک ملتوی کر دی۔