برازیل نے کبھی اولمپک فٹبال میں کامیابی حاصل نہیں کی

Pele

Pele

سینٹوس : (جیو ڈیسک) برازیل کے لیجنڈری فٹبالر پیلے کہتے ہیں کہ ان کی ٹیم کبھی بھی اولمپک فٹبال ایونٹ میں فتح گر ثابت نہیں ہوسکی ہے۔ سینٹوس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سابق برازیلین کھلاڑی نے کہا کہ اپنے کیرئیر میں انھوں نے اولمپکس میں حصہ نہیں لیا، میگا ایونٹ میں پروفیشنل فٹبالرز کی عدم شرکت شکست کا سبب بنتی رہی ہے۔

پیلے کا کہنا تھا کہ برازیل آرگنائزنگ کمیٹی کو ورلڈ کپ دو ہزار چودہ کی تیاریوں کے سلسلے میں شدید تنقید کا سامنا ہے،انھیں یقین ہے کہ صدر ڈلما میگا ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گی اور فیفا سے کیے گئے معاہدوں کو جلد پورا کیا جائے گا۔