جونیئرایشیاکپ:قومی ٹیم کیتربیتی کیمپ کیلئے25کھلاڑیوں کااعلان

hockey

hockey

کراچی : (جیو ڈیسک) ساتویں جونیئر ایشیا کپ کے لئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ انیس اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا۔ ساتواں جونیئر ایشیا کپ تین سے تیرہ مئی تک ملائیشیا کے شہر ملاکا میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تربیتی کیمپ کے لئے پچیس کھلاڑیوں کو بلایا ہے۔ ان میں امجد علی، محمد خالد، محمد علیم بلال، ذوہیب اشرف، محمد بلال، فہد خان، محمد دلبر، حافظ رضوان علی، حافظ عمر سردار، محمد عمیر، محمد جعفر، محمد فیصل قادر، محمد کاشف جاوید، مظہر عباس، محمد سلیمان، محمد عرفان، تصور عباس، وسیم عباس، عماد شکیل بٹ، سید کاشف شاہ، محمد توثیق، علی شان، محمد رضوان جونیئر اور محمد عمر بھٹہ شامل ہیں۔