ماں کی دعاؤں نے کینسر سے لڑنے کی طاقت دی، یوراج سنگھ

yuvraj singh

yuvraj singh

بھارت : (جیو ڈیسک) بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے کہاہے کہ انہیں ماں کی دعاؤں نے کینسر سے لڑنے کی طاقت دی اور اب وہ بہت جلد کرکٹ کے میدانوں میں واپس آجائیں گے۔ امریکا میں علاج کے بعد یوراج سنگھ پیر کو وطن واپس پہنچے تھے۔ وطن واپسی کے بعد یوراج سنگھ نے پہلی میڈیا کانفرنس میں کہاکہ کینسر ان کے جسم سے نکل چکاہے اور وہ چند ماہ میں مکمل فٹنس کی بحالی پر کرکٹ کھیلنے کے قابل ہوجائیں گے۔

یوراج سنگھ نے کہا کہ ان کیلئے ابتدا میں یہ یقین کرنا مشکل تھا کہ وہ کینسرکا شکارہیں۔ کیموتھراپی کے دوران ماں کی سپورٹ اور دعاؤں نے موذی مرض سے لڑنے کی طاقت دی۔یوراج سنگھ آئی پی ایل ٹیم پونے واریئر کے ریگولر کپتان ہیں اور جمعرات کوکنگز پنجاب کے خلاف اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے موہالی گراؤنڈ جائیں گے۔