برسلز: نیٹو کو پاکستان کے راستے رسد کی جلد بحالی کی امید

Carsten Jacobson

Carsten Jacobson

نیٹو نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان سے افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کی رسد کی ترسیل جلد بحال ہو جائے گی۔
اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈئرجنرل کارسٹن جیکبسن نے کابل سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر پاکستان کے راستے سپلائی لائن بحال نہیں ہوتی۔ تو بھی افغانستان میں فوجی کارروائیوں کو موجودہ سطح پر جاری رکھنے کے لیے ان کے پاس رسد کے کافی ذخائر جمع ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کارلسٹن کا کہنا تھا سرحدوں پر موجودہ حالات پاکستان اور افغانستان دونوں ملکوں کی معیشت پر منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں۔
افغان تاجروں کا کہنا ہے کہ نیٹو کی رسد کے لیے پاکستان کی جانب سے سرحد کی بندش نے ان کی درآمدات کو بھی متاثر کیا ہے۔ جس کی وجہ سے چینی، چاول اور خوراک کی دیگر اشیا کی قمیتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔