سفارتکارکوہراساں کرنے پر بھارت کا چین سے احتجاج

india china

india china

بھارت نے چین میں سفارتکار کو کمرے بند رکھنے، ادویات اور کھانا نہ دینے پر احتجاج کیا ہے ۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کا کہنا ہے بیرون ملک بھارتی شہریوں کی تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی۔
بھارتی اخبار کے مطابق چین میں بھارت کے سفارتکار ایس بالا چندرن چین میں قید دو بھارتی شہریوں کی شنگھائی میں عدالت میں پیشی  کے موقعے پر چینی حکام سے ملاقات کیلئے گئے تھے۔ بھارتی حکام کیمطابق ایس بالا چندرہ شوگر کے مریض تھیاور مقامی تاجروں نے انہیں چھ گھنٹے تک ایک کمرے میں بند رکھا۔ کھانا اور ادویات نہیں دی جس کے باعث وہ بیہوش ہوگئے۔
ایس بالا چندرن نے چند روز پہلے بھارتی وزارت خارجہ کو شنگھائی میں مقامی لوگوں کی جانب سے ہراساں کرنے کی شکایت کی تھی۔ بھارتی حکام نے نئی دہلی میں بھارتی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے ایک بیان میں بھارتی سفارتکار سے چینی برتا پر احتجاج کیا۔