چلی:جنگلات میں آتشزدگی،100 گھر جل گئے، ایک شخص ہلاک

chile

chile

چلی کے جنوبی جنگلات میں لگنے والی آگ پر ایک ہفتے بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا، آگ سے ایک سو سے زائد گھر جل گئے جبکہ آگ سے ایک شخص بھی ہلاک ہوگیا ہے۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چلی کے جنوب میں واقع جنگل میں اڑتالیس مقامات پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔
چلی کے صدر نے متاثر علاقے کا دورہ کیا۔ اور خاکستر ہونے والے گھروں کامعائنہ کیا۔ چلی کے صدر کا کہنا تھا کہ حکومت آگ پر قابو پاکر مزید نقصان سے بچانے کی کوشش کررہی ہے۔ پولیس نے آگ لگانے کے شبے میں ایک اسرائیلی شہری کو حراست میں لیا ۔ مگر تفتیش کے بعد اسے رہا کردیا گیا۔