برسلز: یورپ مسئلہ کشمیر کو اجاگرکرنے میں کشمیرکونسل ای یو کا اہم کردارہے، ساجد شاہ

برسلز(پ۔ر)ممتازسماجی و کاروباری شخصیت سید ساجد شاہ نے کہا ہے کہ یورپ میں مسئلہ کشمیرکو اجاگرکرنے میں علی رضاسید سمیت کشمیرکونسل ای یو کی پوری ٹیم کا اہم کردارہے ۔ خاص طورپر جس طریقے سے کشمیرکونسل ای یونے ایم ای پی سجادکریم کی میزبانی میں ای یو پارلیمنٹ میں ہفتہ کشمیرکا اہتمام کیا، ایک بے مثال کارنامہ ہے۔یورپ میں مقیم تمام پاکستانیوں اور کشمیریوں کوچاہیے کہ مل کر ان کا ساتھ دیں۔