قومی ایرلائن کی تباہی کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے کمیشن بنایا جائے ،اعجاز ہارون

Ejaz Haroon

Ejaz Haroon

مانچسٹرپی آئی اے کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر کیپٹن اعجاز ہارون نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی ایرلائن کی تباہی کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے کمیشن بنایا جائے جو سن 2000 سے اب تک پی آئی اے کے معاملات کی چھان بین کرے۔ مانچسٹر سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کپٹن اعجاز ہارون نے کہا کہ ان لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جانا چاہئے جنہوں نے غلط فیصلوں کے ذریعہ پی آئی اے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کمیشن اعلی سطح اور بااختیار ہونا چاہئے اور وہ اس کمیشن کے سامنے پیش ہونے کیلئے تیار ہیں۔ اعجاز ہارون نے کہا کہ 2010 میں جب انہیں منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹایا گیا اس وقت پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 8 ارب روپے تھا اور اس سال پی آئی اے نے 72روڑ روپے کا آپریٹنگ منافع کمایا تھا۔ جبکہ صرف اس سال کے ابتدائی چھ ماہ میں 18 ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے۔