برطانیہ : سیلاب کے باعث چار ہلاک ، سینکڑوں گھر تباہ

England Flood

England Flood

برطانیہ (جیوڈیسک) برطانیہ میں بارشوں اور سیلاب کے باعث چار افراد ہلاک جبکہ 816 سے زائد گھر تباہ ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث جنوبی برطانیہ کے بڑی تعداد میں علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ چیو سڑک ، سومر سیٹ، ہرٹ فورڈ اور شامیر میں درخت گرنے اور سیلابی ریلوں کے نذر ہونے سے چار افراد ہلاک جبکہ آٹھ سے سو زائد گھر تباہ ہوگئے ہیں۔ بڑی تعداد میں بے گھر ہونیوالے افراد کی محفوظ مقامات کی جانب منتقلی کیلئے امداد کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔