ڈینگی سے خوفزدہ بھارتیوں نے مچھروں کی پوجا شروع کر دی

India

India

بھارت (جیوڈیسک) بھارت میں ڈینگی مچھر نے ڈنک مارنا شروع کیے تو خوفزدہ بھارتیوں نے مچھر کی پوجا شروع کردی ۔ بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے یہ دیہاتی ڈینگی مچھر کی پوجا میں مصروف ہیں ۔مچھر دیوتا کو خوش کرنے کے لیے اس کی آرتی اتاری جارہی ہیاورمجسمہ بناکر ا س پر چڑھاوے بھی چڑھا ئے جارہے ہیں۔

مچھر کی پوجا کرنے والوں کا کہنا ہے کہ جب انتظامیہ نے مچھر تلف کرنے میں دلچسپی نہ دکھائی تو مجبوری میں انہیں ڈینگی کے سامنے ہی ہاتھ جوڑنا پڑے ۔ بھارت میں ڈینگی وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ،، اب دیکھنا ہے کہ ڈینگی ،، پوجا پاٹ سے رام ہوتا ہے یا نہیں ۔