برطانیہ میں آنجہانی مائیکل جیکسن کی یاد میں کنسرٹ

michael jackson

michael jackson

برطانیہ میں آنجہانی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی یاد میں کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں مائیکل جیکسن کی ماں اور دیگر اہل خانہ نے شرکت کی۔
برطانیہ کے شہر کارڈف کے اسٹیڈیم میں ہونے والے اس کانسرٹ میں مائیکل جیکسن کے پچاس ہزار چاہنے والوں نے شرکت کی۔مائیکل فارایور کے نام سے ہونے والے اس کانسرٹ میں ممتاز گلوکاروں نے مائیکل جیکسن کے مقبول گیت گائے۔
اس کانسرٹ کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں مائیکل جیکسن کے بہن بھائیوں نے بھی عرصہ بیس سال بعد اسٹیج پرفارمنس پیش کی۔اس کامیاب شو کے منتظمین نے دیگر شہروں میں بھی مائیکل جیکسن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کانسرٹس کرنے کا اعلان کیا ہے۔