ممبئی: فلم ٹیل می او خدا کا میوزک لانچ

tell me

tell me

ممبئی میں ہوا بالی وڈ کی آنے والی فلم ٹیل می او خدا کا میوزک لانچ۔ جس میں فلمی ستاروں نے شرکت کر کے چار چاند لگا دیئے  فلم کی ہیروین لیجنڈ دھرمندر اور ہیمامالنی کی بیٹی ایشا دیول ہیں، جن کی حوصلہ افزائی کے لیئے ان کے والدین سمیت ڈمپل کپاڈیا، ونود کھنہ، شترو گھن سنہا سمیت متعدد ستارے موجودتھے۔
ایشا دیول کو بھرپور انداز سے دوبارہ فلم انڈسٹری میں متعارف کرانے کے لیئے ہیما مالنی نے فلم ٹیل می او خدا میں پیسہ لگایا۔ فلم کے ہدایت کار مایور پوری ہیں۔ جبکہ موسیقی پریتم نے ترتیب دی ہے۔ فلم کی توجہ حاصل کرنے کے لیئے سلمان خان کو بھی ایک گانے میں شامل کیا گیا ہے۔