برطانیہ میں سیلاب سے تباہی، 2 افراد ہلاک

Britain yorkshire flooding

Britain yorkshire flooding

برطانیہ (جیوڈیسک) برطانیہ کے علاقوں یارک شائر اور شمالی ویلز میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب آگیا۔پولیس نے دریا سے دو افراد کی لاشیں نکالی ہیں۔مقامی محکمہ موسمایت کے مطابق تین دن تک جاری رہنے والی بارشوں نے تیس برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ دریائے اوز میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

پانی کی سطح پانچ اعشاریہ ایک چار میٹر ہو گئی ہے جبکہ اسکی بلند ترین سطح پانچ اعشاریہ چار میٹر ہے۔ یارک شائر کی سڑکوں پر کئی فٹ پانی کھڑا ہیاور لوگوں کو ہنگامی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کیمطابق سیلابی پانی کو نکلنے میں ایک ہفتے سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ شمالی ویلز میں پولیس کو دریا سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔